تحریک انصاف خیبر پی کے میں آئیڈیل دور کا آغاز کریگی: شیخ ماجد
برسلز (نامہ نگار) تحریک انصاف بلجیم کے صدر شیخ ماجد نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پی کے میں ایک آئیڈیل دور کا آغاز کریگی۔ بین الاقوامی تنظیموں اور کمپنیوں نے خیبر پی کے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جس سے صوبہ ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔ تحریک کے چیئرمین عمران خان عوام کیلئے ایک آئیڈیل شخصیت ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تحریک کی اصل قوت اور جان فوزیہ قصوری کو اہم ذمہ داری دی ۔ شیخ ماجد نے تحریک انصاف یوکے یورپ کے چیئرمین صاحبزادہ جہانگیر اور امجد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آمریت کے دور میں قربانیاں دیں، تحریک انصاف کو متحد منظم کیا جو آج ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خصوصی دعوت دی جائے گی۔ شیخ ماجد نے کہا کہ صاحبزادہ جہانگیر، فوزیہ قصوری پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔