• news

سندھ میں سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش کا نوٹس لیا جائے‘ عوامی رد عمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہریوں نے سندھ میں غیر اعلانیہ سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کی جانب چیف جسٹس کی توجہ مبذول کرائی ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ گیس کمپنی سے48,48 گھنٹے سی این جی کی بندش پر باز پرس کریں اور سدرن گیس کمپنی کے حکام سے دریافت کریں کہ48 گھنٹے تک بچائی جانے والی گیس کس کو فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سدرن گیس کمپنی حیلے بہانوں سے گیس بند کررہی ہے اور کئی ملین مکعب فٹ گیس کا حساب نہیں دے رہی۔ شہریوں کے مطابق سدرن گیس کمپنی ہر ہفتے ایک دن سی این جی اسٹیشن غیر اعلانیہ طور پر بند کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن