• news

ماچھیوال: پٹرول پمپ پر ڈکیتی، مقابلے میں کانسٹیبل جاں بحق، ڈاکو فرار

ماچھیوال (نامہ نگار) پٹرول پمپ پر ڈکیتی ،گن مین اور ڈاکوﺅں میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، نامعلوم ڈاکوﺅں نے سیل مینوں کو یرغمال بنا لیا، الماری توڑ کر چالیس ہزار نقدی لیکر فرار ہو رہے تھے کہ پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ موقع پر پہنچ گئی۔ سپاہی محمد آصف شاہ نے جرا¿ت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کا پیچھا کیا تو ڈاکو نے فائرکر کے کانسٹیبل کو شہید کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس پون گھنٹہ لیٹ موقع پر پہنچی۔ محمد آصف کی نماز جنازہ میں ایس پی پٹرولنگ منصور الحق، ڈی ایس پی زبیداور علاقہ بھر کے معززین انجمن تاجران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن