نوازشریف قومی سلامتی، خارجہ پالیسی کے بارے میں کسی متفقہ پلان آف ایکشن پر صدر کو آگاہ کرنے کے پابند ہونگے
اسلام آباد(ثناءنیوز)حکومت قومی سلامتی اور نئی خارجہ پالیسی سے متعلق تمام معاملات پر صدر کو آگاہ رکھنے کی آئینی طور پر پابند ہے۔ اسی طرح اگر صدر آصف علی زرداری کی مدت صدارت کے دوران خارجہ اور قومی سلامتی کی نئی پالیسی بنتی ہے تو وزیراعظم صدر زرداری کو اس بارے میں اعتماد میں لینے کے آئینی طورپر پابند ہونگے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئین کے آرٹیکل 46 کے تحت وزیراعظم بین الاقوامی اور خارجہ پالیسی کے ان تمام معاملات اور قانونی تجاویز پر جو وفاقی حکومت مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ)کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہو سے صدر کو آگاہ رکھا جائیگا۔