• news

بھارت کا انکار، ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو مل گئی

ڈھاکہ(آئی اےن پی )بنگلہ دیش 2014ءمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ پہلے یہ ٹورنامنٹ بھارت میں کھیلا جانا تھا لیکن بھارت کی جانب سے انکار کی وجہ سے اس کی میزبانی بنگلہ دیش کو سونپ دی گئی۔ بنگلہ دیش 2012 میں بھی اس ایونٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔ ٹورنامنٹ 24 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائیگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بھارت نے آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سال دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکتا تاہم بنگلہ دیش نے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے اپنی تین ملکی سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن