• news

کیریبئن کرکٹ پریمئر لیگ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

بارباڈوس(آن لائن) کیریبئن کرکٹ پریمئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت درمیانے درجے کی رکھی گئی ہے۔ بچوں کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 10 بارباڈوس ڈالر جبکہ بڑوں کیلئے 20 بارباڈوس ڈالر رکھی گئی ہے۔ 30 جولائی سے 24 اگست تک جاری رہنے والی اس پریمئر لیگ میں 6 فرنچائزز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن