برطانیہ کے کرس فروم نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے کرس فروم نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت کر برتری کو مضبوط کرلیا۔ انہوں نے ریس کا طویل ترین مرحلہ جوکہ 242.5 کلومیٹر پر مشتمل تھا، اپنے نام کیا۔ حریف سائیکلسٹ البرٹو کو 7 کلومیٹر پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے یہ مرحلہ 29 سیکنڈ کے فرق سے جیتا۔