• news

انڈر 12 بیس بال ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) انڈر 12 بیس بال کپ ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کےا جائے گا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے مطابق میگا ایونٹ میں شرکت کےلئے 15 رکنی ٹیم تائیوان بھیجی جائے گی جس میں پانچ آفیشلز بھی شامل ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پنجاب گراﺅنڈ لاہور میں جاری ہے۔ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ بی میں امریکہ، وینزویلا، برازیل، کوریا، پاناما، روس اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 18 سے 28 جولائی تک تائیوان میں منعقد ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن