آئی سی سی کے اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ کے آفیشل فکسنگ کے ماسٹرمائنڈ کی تلاش میں پھر بنگلہ دیش پہنچ گئے
ڈھاکہ (این این آئی) آئی سی سی کے اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ کے ایک آفیشل فکسنگ کے ماسٹرمائنڈ کی تلاش میں پھر بنگلہ دیش پہنچ گئے ¾بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سامنے آنے والے اسکینڈل کی چھان بین کیلئے مختلف لوگوں کے انٹرویوز شروع کردئیے ، آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں رپورٹ مکمل ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے کیس کی تفتیش پر مامور اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک آفیشل پھر بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔