• news

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کا شکار سپن باﺅلر دانش کنیریا کی جانب سے میچ میں حصہ لینے کا نوٹس لے لیا

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کا شکار سپن باﺅلر دانش کنیریا کی جانب سے میچ میں حصہ لینے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار اسپنر دانش کنیریا نے گزشتہ روز پارسی گرانڈ پر کلب کے میچ میں حصہ لیاتھا ان کا کہناہے کہ کلب رجسٹرڈ نہیں تاہم پی سی بی نے پابندی کے باوجود رمضان کر کٹ ٹور نامنٹ کے میچ میں ان کی نیشنل اسٹیڈیم آ مد کا نوٹس لے لیا ہے اور ان کے خلاف مزید کاروائی پر غورشروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن