مظفرگڑھ: بجلی اووربلنگ کا متاثرہ محنت کش دماغ کی شریان پھٹنے سے دم توڑ گیا
مظفرگڑھ (نامہ نگار) اووربلنگ کا متاثرہ محنت کش دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دم توڑ گیا‘ واپڈا نے راولے والا کے چودھری وہاب الدین کو بجلی کا زائد بل بھیج دیا تھا جس نے اس کے خلاف نہ صرف جسٹس آف پیس کی عدالت میں بلکہ ٹربیونل میں بھی درخواست دی تھی جو کہ زیر سماعت ہیں۔ اس پریشانی میں وہ گزشتہ روز شریان پھٹ جانے سے انتقال کر گیا۔