زارا شیخ نے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارا شیخ نے کئی سال فارغ بیٹھنے کے بعد آخرکار ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے حال ہی میں پرائیویٹ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل کمالِ ضبط سائن کی۔ یاد رہے کہ زارا شیخ نے ابھی تک صرف فلموں میں ہی کام کیا ہے اور وہ فلموں تک ہی محدود رہنا چاہتی تھیں مگر فلم انڈسٹری کے زوال نے انہیں چھوٹی سکرین پر کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔