• news

گلوکار عدیل برکی کیلئے امریکہ میں سفیر پاکستان کا ایوارڈ

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار عدیل برکی امریکہ کے دو ماہ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آ گئے۔ دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے نیویارک سٹی، لاس ویگاس، نیو جرسی وغیرہ میں مولانا ظفر علی خان کے نعتیہ کلام پر مبنی البم کے حوالے سے پروگرام پیش کئے اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرکے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل موہ لئے۔ اس موقع پر انہیں سفیر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکارہ میرا نے بھی ان کے شوز میں شرکت کی۔ تقریبات کے انعقاد میں میاں فیاض، ندیم اسحاق اور وقار خان نے معاونت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن