• news

ملتان: نامعلوم افراد تشدد کے بعد نائیجیرین باشندے کو ویرانے میں پھینک گئے

ملتان (آئی این پی) بہاول پور بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد تشدد کے بعد نائجیریا کے باشندے کو ویرانے میں پھینک گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فراسس نامی غیرملکی کے ہاتھ اور پاو¿ں بندھے ہوئے تھے اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ غیر ملکی کو فوری طور پر نشتر ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق فراسس کو زہریلی چیز پلا کر بے ہوش کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے غیر ملکی کی موجودگی بارے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن