بھارت: کشمیریوں کا خفیہ قتل عام جاری ‘ ممبئی ، راجستھان میں دو شہید
سرینگر(آن لائن) بھارتی ریاستوں میں مقیم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ، راجستھان ، ممبئی میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ، وادی بھر میں شدید احتجاج کیا گیا، حریت کانفرنس نے مذمت کی اور گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق پنتیس سالہ پرویز حمد سکنہ قلمدان پورہ حصول روزگار کے سلسلہ میں براستہ ممبئی بنگلور جارہا تھا کہ رشتہ داروں نے بتایا کہ گمشدگی کے فوری بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی تھی تاہم پولیس اس عرصے میں کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے اور مغوی کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی اسی دوران پرویز کی لاش ممبئی کے علاقے سے برآمد ہوئی ۔