فیصل آباد: اغوا کے بعد ایک شخص قتل، لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تاندلیانوالہ منڈی 422 کے رہائشی 35سالہ محمد یار کو بعد از اغواءقتل کردیا گیا۔ لواحقین کی پولیس کیخلاف ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاندلیانوالہ منڈی 422گ۔ ب کے محمد یار کو بااثر خاتون بختاور بی بی نے نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر بعد از اغواءقتل کردیا۔ لواحقین نے پولیس کیخلاف ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لواحقین نے 2 گھنٹے کیلئے ضلع کونسل چوک کو چار طرفہ ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا۔ مظاہرین نے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا تھانہ کھڑیانوالہ ‘ چوکی مکوآنہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا اعلیٰ پولیس آفیسر خود معاملہ کانوٹس لیں اورملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔