• news

عوام دشمن نظام انتخاب کے باعث سیاست منافع بخش کاروبار بن چکا : رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی،بےروزگاری،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی دلدل میں روز بروز دھنستی جا رہی ہے ۔ملک میں جہاں غریب ، محنت کش مزدوری نہ ملنے اور فاقوں سے تنگ آکر بچوں سمیت خودکشیاں رہے ہیں وہاں پاکستان کے سیاست دانوں کے کھربوں ڈالر غیر ملکی بینکوں میں پڑے ہیں ۔عوام دشمن نظام انتخاب کی وجہ سے سیاست ایک منفعت بخش کاروبار بن چکی ہے ۔اس وقت کا حقیقی چیلنج بیرون ملک اثاثوں کی ملک میں واپسی منتقلی ہے ۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”غریب ملک کے امیر سیاستدان“ سے خطاب کر رہے تھے ۔جبکہ اس موقع پر بابر علی چوہدری ،طیب ضیاء،مدثر حسین ،رفیق صدیقی ،ساجد بھٹی ،جواد حامد اور حافظ غلام فرید بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے سیاستدانوں اور حکمرانوں کی حکومت اور سیاست پاکستان میں ہے مگر کاروبار اور تجارت پاکستان سے باہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن