• news

والدین کے حقوق سب پر مقدم ہے: حافظ عیسیٰ قصوری

لاہور (پ ر) جامعہ اسماعیل بیدیاں روڈ نادر آباد کے مہتمم اعلیٰ حافظ محمد عیسیٰ قصوری نے رمضان المبارک کے فضائل اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے لہذا اس ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ خیرات و صدقات دینے چاہئیں۔ حقوق العباد کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے اور اس ضمن میں والدین کے حقوق سب پر مقدم ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو رمضان المبارک سے خاص نسبت ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنا زیادہ تر وقت قرآن کیلئے وقف کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن