• news

ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ میں فوج یا ذیلی ادارے پر تنقید قابل مذمت ہے: ناصر رمضان

لاہور (پ ر) (ق) لیگ لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی غیر سرکاری رپورٹ پر فوج یا اس کے کسی ذیلی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ ہمارا فوج اور آئی ایس آئی کی دفاع اور استحکام پاکستان کیلئے قابل فخر خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آبناد میں امریکی آپریشن کو کسی ادارے کی ناکامی قرار دینے والے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر سی آئی اے کے خلاف کیا کہیں گے؟ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کا ایک ہی سبق ہے کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن