• news

مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ کسی لوٹے کو نہیں دیا جائے گا: محمد حسین گجر

رائے ونڈ+ ما نگا منڈی(نامہ نگاران) چودھری محمد حسین گجر نے کہا ہے کہ انہیں مسلم لیگ ہاﺅس سے یہ بتایا گیا ہے کہ وہ بے فکر رہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ کسی لوٹے کو نہیں دیا جا رہا بلکہ اس پر صرف مخلص مسلم لیگی کا ہی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات نے ظاہر کیا ہے کہ مجھ سے سینئر مسلم لیگی کارکن اس وقت پورے حلقہ میں نہیں جبکہ ٹکٹ کا امیدوار بھی ہوں جس نے پرویزی مارشل لاءکا سامنا کیا مگر کسی حالت میں سیاسی وفاداری تبدیل نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن