دہشت گردی روکنے کیلئے سول، فوجی انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی بنانے پر غور
اسلام آباد (این این آئی) ملک میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل کنٹرول کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سول اور فوجی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے پر غور کر رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ عسکری قیادت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا انٹیلی جنس اداروں کی مشترکوآرڈی نیشن کمیٹی براہ راست وزیراعظم نواز شریف کی نگرانی میں کام کریگی اور انہیں جوابدہ ہوگی، کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے کا مقصد ملک کے اندر سکیورٹی اداروں کے درمیان روابط و بہتر بنانا اور خصوصاً ان کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ایک مربوط نظام وضع کرنا ہے۔