• news

چیئرمین واپڈا کیلئے 3 ناموں پر غور

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد وزارت پانی و بجلی میں چیئرمین واپڈا کیلئے 3 ناموں پر غور شروع کر دیا ہے جس کا فیصلہ جمعہ تک کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں خواجہ نعیم، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار علی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد زبیر شامل ہیں۔ خواجہ نعیم کو ایک سیاسی شخصیت کا قریبی عزیز ہونے کی وجہ سے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ جنرل (ر) ذوالفقار کو ایڈوائزر کا عہدہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ جنرل (ر) محمد زبیر اس وقت نیلم جہلم پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو کے آفیسر ہیں۔ سید راغب عباس شاہ موجودہ چیئرمین ایک سال سے چیئرمین واپڈا کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ان کی تعیناتی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کیلئے کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن