ڈاکٹر عبدالقدیر کا سیاست سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں: روحیل اکبر
لاہور (آئی این پی) تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنما روحیل اکبرنے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالہ سے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے ان کا سیاست سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف افواہ ساز فیکٹریاں کام کررہی ہیں تاکہ ملک میں صاف ستھری اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی قیادت کے جذبات ماند پڑ سکیں مگر ہمیشہ کی طر ح مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ منگل کو جاری وضاحتی بیان میں روحیل اکبر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف محسن پاکستان ہیں بلکہ وہ محسن عالم اسلام بھی ہیں۔
روحیل اکبر