• news

فیصل آباد: خسرہ سے 2بچے جاں بحق، لاہور میں 100نئے مریض رپورٹ

لاہور+ فیصل آباد (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) خسرہ نے مزید 2بچوں کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی رحمت علی کے 9سالہ بیٹے عباس کو الائیڈ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خسرہ کی تصدیق کرتے ہوئے اس کا علاج شروع کر دیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ الائیڈ ہسپتال میں بھی خسرہ کے باعث ایک بچی دم توڑ گئی۔ علاوہ ازیں لاہور میں خسرہ کے 17جبکہ پنجاب میں 100نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں اب تک 5791جبکہ پنجاب بھر ہسپتالوں میں 22321کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن