لاہور اور شیخوپورہ کی 11 فیکٹریوں میں گیس اور بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (خبرنگار+ نمائندگان) وزےراعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف کی طرف سے بنائی گئی ٹاسک فورس نے داروغہ والہ مومن پورہ کی آبادی احمد ٹاﺅن مےں کرےک ڈاﺅن کرتے ہوئے نمکو، سٹےل مل، لوہے اور سرامکس بنانیوالی 10 فےکٹرےوں کو گےس اور بجلی چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لےا اور ان کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا کے انکو گرفتار کروا دےا جبکہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب گتہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے کی ماہانہ گیس چوری پکڑلی۔ ٹاسک فورس نے ضلعی انتظامےہ کی زےر نگرانی داروغہ والہ مےں کارروائی کرتے ہوئے الشفےع سٹےل مل پر چھاپہ مار کر بڑے پےمانے پر بجلی کی چوری پکڑ لی۔ مذکورہ مل 2006ءسے بجلی چور ی کررہی تھی۔ پولےس نے مالک محمد فےصل کو گرفتار کرلےا ہے جبکہ مےٹر انسپکٹر عبدالعزےز کو بھی گرفتار کروا دےا۔ ٹاسک فورس نے داروغہ والہ مےں واقع رشےد سٹےل مل پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی اور فےکٹری مالک محمد رشےد کے دو بےٹوں وحےد رشےد اور صدےق رشےد کو حوالات مےں بند کروا دےا۔ ٹاسک فورس نے ہی داروغہ والہ مےں موجود داتا سٹےل مل پر چھاپہ مار کر بڑے پےمانے پر گےس چوری پکڑ لی۔ ٹاسک فورس نے احمد ٹاﺅن مےں چھاپہ مارا تو وہاں پر نمکو، فاﺅنڈری اور سرامکس بنانے والی 7 فےکٹرےاں، ہےرا فونڈری، چاند فونڈری اور دیگر گےس چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھوں پکڑی گئےں۔ ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے انکو سےل کر دےا اور ان کے مالکان آفتاب، امام بخش اور محمد آصف کیخلاف مقدمات درج کروا کے فےکٹرےوں مےں موجود تمام سامان کو قبضہ مےں لے لےا گےا ہے۔ علاوہ ازیں سوئی گیس کے عملے نے لاہور شیخوپورہ روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ماشاءاللہ گتہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے ماہانہ کی گیس چوری پکڑ لی۔ محکمہ سوئی گیس کو اطلاع ملی کہ مذکورہ فیکٹری کی انتظامیہ ایک عرصہ سے گیس چوری میں مصروف ہے۔ دریں اثناءمحکمہ سوئی گیس نے شیخوپورہ روڈ مریدکے میں واقع جٹ سٹیل مل میں چھاپہ مار کر گیس چوری پکڑ لی۔ گیس چوری میں ملوث اویس علی اور ریاست علی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور فیکٹری کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے چولہے بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گیس چوری پکڑ کر ٹمپر میٹر قبضے میں لے لئے جبکہ پولیس نے فیکٹری مالک کے بیٹے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ٹاسک فورس ٹیم نے نوشہرہ سانسی روڈ پر واقع گیس چولہے بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر میٹر چیک کئے تو معلوم ہوا کہ 2 گیس میٹر بند تھے جبکہ تیسرا میٹر ٹمپر کر کے سست رفتار کیا گیا تھا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سوئی گیس کے متعلقہ افسران پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر کے آٹھ سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی فراہمی روک دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وقت گیس چوری میں ملوث سی این جی سٹیشنوں کو فوری طور پر گیس کی سپلائی منقطع کر دی جائے۔