پتوکی: صندوق میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاںبحق، والدین پر غشی کے دورے
پتوکی (نامہ نگار) نواحی گاﺅں حبیب آباد میں دو بچے لوہے کے صندوق میں گر کر دم گھٹنے سے جاںبحق ہو گئے۔ والدین کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔ محمد رمضان کا بیٹا عدیل اور اکرم کا بیٹا عثمان کھیل رہے تھے کہ کھیلتے کھیلتے لوہے کے بڑے صندوق میں بیٹھ گئے اور صندوق کا ڈھکن اچانک بند ہو گیا جس کے باعث دونوں بچوں عدیل اور عثمان دم گھٹنے سے جاںبحق ہو گئے۔ دونوں بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر سینکڑوں لوگ اکٹھے ہو گئے اور علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ورثا نے قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا۔