• news

وزارت پانی و بجلی اور گیپکو چیف کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، سی ای او نے سٹے ملنے پر دوبارہ چارج سنبھال لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ میں وزارت پا نی وبجلی اور گیپکو چیف کے درمیان تنا زعہ شدت اختیار کر گیا، عہدے سے ہٹائے جانیوالے سی ای او نے عدالت عالیہ سے سٹے ملنے کے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیا۔ وزارت پا نی وبجلی نے گیپکو چیف محبوب عالم کو چند روز قبل عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سابق حکومت کے دور میں زیرعتاب رہنے والے چیف انجینئر پلاننگ جاوید اقبال گھمن کوگذشتہ روز گیپکو چیف ایگزیکٹو تعینات کیا گیا تھا جس پر سی ای او محبوب عالم نے ہائےکو رٹ سے رجوع کر لےا تاہم منگل کے روز سابق سی ای او محبوب عالم ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر لینے کے بعد گیپکو ہیڈکو ارٹر پہنچے اور دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن