اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے چیئرمین اور تمام پرائیویٹ ممبر مستعفی
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ”آئیسکو“ کے چیئرمین محسن خالد نے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئیسکو کے تمام پرائیویٹ سیکٹر ممبران نے بھی رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دیدیا ہے۔