• news

وزیراعلی خیبر پی کے بھی شہباز شریف کی طرح لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کر سکتے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاکہ الطاف حسین نے لندن کوبھی پاکستان سمجھ کرللکارالیکن لندن پولیس منی لانڈرنگ کیس قانون کے مطابق حل کریگی ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ پروزیراعلیٰ شہبازشریف بھی مینارپاکستان پرٹینٹ لگاکراحتجاج کرتاتھا، خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ کابھی بجلی پراحتجاج کاحق بنتاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پیرکونجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف کوعوام نے تیسری دفعہ وزیراعظم بننے کاموقع دیاہے لیکن موجودہ حکومت کے صرف دعوے ہی نظرآتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلٹ ٹرین کے بجائے موجودہ ٹرین کے نظام کوبہتربنایاجائے کیونکہ ریلوے اٹھارہ کروڑعوام کی سواری ہے ۔سعدرفیق کوریلوے کی وزارت دے کرمشکل میں ڈال دیاگیاہے۔65 برسوں میں پاکستان میں ریلوے کاکوئی ڈبل ٹریک نہیں بن سکا۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت نے اپنی شرائط طے کررکھی تھیں اوربعدمیں بجٹ پیش کیا۔آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلناچاہئے۔انہوںنے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے ،اس لئے کراچی سمیت پاکستان میں امن وامان قائم ہوناچاہئے ۔اگرامن قائم نہیں ہوگاتوکوئی بیرونی سرمایہ کارپاکستان میں نہیں آئیگا۔وزیراعظم نے خوداپنی تقریرمیں کہاکہ بیرونی سرمایہ کارامن وامان کی صورتحال کے باعث پاکستان نہیں آتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میںجمہوری نظام بہترہے ۔کراچی میں تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کرامن وامان کوٹھیک کریں۔ انہوںنے کہاکہ آل پارٹیزکانفرنس ضرور ہونی چاہئے اورتمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے واضح حل نکالیں اورطالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ اگرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پی کے میں کچھ نہ کیاتواس جماعت کاحشربھی اے این پی جیساہوگا۔مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کومہنگائی ،بجلی اوربے روزگاری جیسے مسائل سے نکالے ورنہ عوام سڑکوں پرنکل آئیںگے۔

ای پیپر-دی نیشن