مرکنٹائل ایکسچینج: سونا، چاندی اور چاول مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 9902 لاٹ کے سودے 2 ارب 36 کروڑ 17 لاکھ 54 ہزار 2 سو 47 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، چاندی، سونا، چاول، پام آئل، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 106.5 ڈالر بیرل، چاندی 19.915 ڈالر اونس، سونا 1289.6 ڈالر اونس، سونا 42492 روپے 10گرام، سونا 50927 روپے تولہ، 100کلو چاول اری6قیمت 3753 روپے، پام آئل 4353 روپے من، چینی 46.47 روپے کلو، کپاس 85.34 سینٹ پونڈ اور 100کلو گندم کی قیمت 3451 روپے رہی۔