• news

بجلی کی پیداوار میں تعاون کیلئے کراپ بائیو ماس سیل قائم

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے تحت کراپ بائیو ماس سیل قائم کر دیا گیا۔ محکمہ زراعت، پنجاب کے ترجمان کے مطابق کراپ بائیو ماس سیل کی پانچ رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب کنوینیئر ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈاکٹر محمد اقبال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، چوہدری عبدالستارایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد، ملک نسیم احمد کراپ رپورٹنگ سروس پنجاب اور ڈاکٹر عبدالغفار ڈوگر ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت شامل ہیں۔سیل کے قیام کا بنیادی مقصد پنجاب میں فصلوں کی پیداوار اور ان کی باقیات سے حاصل ہونے والے بائیوماس کا تخمینہ لگانا اور بائیوماس سے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو تعاون ومدد فراہم کرنا شامل ہے۔ تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کےلئے بائیوماس سے بجلی پیدا کرنے کےلئے قابل عمل سفارشات تیار کی جا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن