سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ تبدیل‘ 3 اہلکار معطل
لاہور (خبر نگار) ڈی جی ایف آئی اے نے کرپشن اور مسافروں سے بدتمیزی کی مسلسل شکایات پر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن کے تمام عملے کو تبدیل کرکے زونل آفس تک محدود کردیا جبکہ ایک سب انسپکٹر نصر اور دو کانسٹیبلوں احمد خان اور خالد مجید گل کو معطل کر دیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں موٹروے پولیس سے آنے والی انسپکٹر آمنہ زریں‘ ان کے شوہر سب انسپکٹر نعیم ساجد‘ سب انسپکٹر بشیر عالم و دیگر افسران شامل ہیں۔ کارروائی آئی بی کی رپورٹ پر کی گئی۔