• news

پاکستان ہاکی میں سیاست‘ سازشیں ہو رہی ہیں‘ آئندہ کام نہیں کرونگا : حنیف خان

پاکستان ہاکی میں سیاست‘ سازشیں ہو رہی ہیں‘ آئندہ کام نہیں کرونگا : حنیف خان

کراچی(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کوچ حنیف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی میں سیاست انتہا کو پہنچ چکی ہے ،عزت دار اور خود دار افراد کی اس کھیل میں کوئی جگہ نہیں۔ آئندہ کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا۔ کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری ایماندری سے قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے۔ اس دوران پاکستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتی، چیمپیئزٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور نائن اے سائید میں تیسری پوزیشن پر رہی۔ ورلڈ لیگ میں کارکردگی خراب رہی۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں ناکامی کا ملبہ مجھ پرڈال دیا گیا۔ پی ایچ ایف نے مجھے ہٹا کر جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ۔پاکستان ہاکی میں اب صرف سیاست اور سازشیں ہورہی ہیں۔ وہ آئندہ پی ایچ ایف میں کسی عہدے پرکام نہیں کریں گے۔موجودہ ہاکی فیڈریشن کیخلاف تحریک نہیں چلائیں گے۔ انہوں نے آصف باجوہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مشیروں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن