باڑہ میں جھڑپ، شدت پسند کمانڈر جاں بحق، وانا میں 3 افراد قتل
باڑہ+وانا(نوائے وقت رپورٹ) تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں شدت پسندوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں وانا کڑی کوٹ روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔