امریکی ڈرون حملوں سے 7 سالوں میں 168 بچوں سمیت 3 ہزار ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ
پشاور(اے پی اے ) پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ7برسوں کے دوران امریکی ڈرون حملوں کے باعث 168 بچوں سمیت3 ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈرون حملوں میں مجموعی طور پر 2ہزار992 افراد جاں بحق جبکہ اس سے کہیں زیادہ تعداد میں زخمی ہوئے۔2006 ءمیں ڈمہ ڈولہ میں مدرسہ پرہونےوالے ڈرون حملے میں 86 بچے جاں بحق ہوئے تھے، 2009ءمیں ڈرون حملے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے کچھ رہنما بھی ہلاک کرنے کادعویٰ کیاگیا لیکن مرنےوالوں میں بہت بڑی تعداد بے گناہ شہریوں کی تھی۔ حکومت پاکستان ڈرون حملے رکوانے کیلئے مذمت اور احتجاج سے آگے نہیں بڑھتی۔ امریکی ڈرون حملوں میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی تصاویر جاری نہیں کی جاتیں۔ انتہاپسندی پھیلنے کی ایک وجہ ڈرون حملوں میں بےگناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہیں۔