لاہور: ضمنی الیکشن کے لئے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں، رانا مبشر اقبال نااہل قرار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے متعلقہ ریٹرننگ افسروں نے امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کر دیں۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فہرستوں میں امیدواروں کے ناموں میں حلقہ این اے 129 میں سردار عادل عمر، میاں ساجد لطیف، چودھری عبدالغفور خان، نواب امیر شہزادہ، چودھری ریاست علی سندھو، شازیہ مبشر، عبدالقیوم، را¶ شہاب الدین، حافظ محمد نعمان، رانا خالد محمود، چودھری زاہد اکرام، سردار عادل عمر، محمد وقاص اسلم، عبدالوحید خان، محمد منشا، چودھری محمد نواز، عبدالغفور، محمد افضل عظیم پاہٹ، وحید احمد خان، میاں مرغوب احمد، چودھری سلیم علی، نصیر احمد بھٹہ، ڈ اکٹر سعید الٰہی چودھری وسیم قادر، رونی صابر، مائیکل فارس سرویہ، محمد اشرف بھٹی، سرفراز حسین، عبدالعلیم خان، محمد شعیب صدیقی، ریحانہ احمد، عبدالخالق شمس، محمد فاروق، حلقہ پی پی 142 سے عبدالعلیم خان، امجد نذیر بٹ، عارف نسیم کشمیری، چودھری عبدالر¶ف، چودھری محمد اسلم، چودھری وسیم قادر، دلبر حسین شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، ڈاکٹر سعید الٰہی، حافظ میاں محمد نعمان، امیتاز ، جمیل شریف، کبیر تاج، خواجہ سلمان رفیق، محمود اختر بٹ، میاں مرغوب احمد، مولانا محمد علی نقشبندی، محمد عاصم مصطفی ملک، محمد حنیف، محمد ادریس، محمد شعیب صدیقی، ناصر حسین ڈار، نذیر احمد سواتی، شہزاد بٹ، سلمان آفتاب ڈار، طارق قریشی، توصیف اکمل خان باری، وقار احمد شامل ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق، محمد شبیر، سلمان اقبال سہگل کے کاغذات نامکمل ہونے کے وجہ سے مسترد کر دئیے گئے۔ حلقہ پی پی 150 سے عبدالعلیم خان، احمد علی، امجد نذیر بٹ، آصف محمود ناگرہ، چودھری باقر حسین، چودھری وسیم قادر، ڈاکٹر سعید الٰہی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، حافظ میاں محمد نعمان، خواجہ محمد صفوان، محمود احمد، مہر محمود احمد، مہر واجد عظیم، میاں مرغوب احمد، میاں مرغوب احمد، میاں محمد سلیم، محمد شریف، محمد شعیب صدیقی، محمد ظہیر ملک، نذیر احمد سواتی، نثار اکبر بھٹی ایڈووکیٹ، رضوان محمود ناگرہ، سعید احمد ورک، سیف الرحمن، شاہدہ مشتاق، توصیف خان بری، زاہد عتیق چودھری، حلقہ پی پی 161 سے عبدالعلیم خان، چودھری عبدالغفور خان، چودھری عبدالشکور خان، چودھری گلزار احمد، چودھری خالد محمود، کرنل رانا محمد طارق، حسیب امجد، حافظ محمد نعمان، الیاس مجید، خالد جاوید، منیر حسین، محمد اشرف بھٹی، میاں محمد اقبال طاہر، محمد حسین، محمد رفیق بھٹی، محمد اختر، محمد شہزاد انجم، محمد مستنصر باللہ، محمد یونس گجر، محمد آصف شہزاد، محمد ارشد، شعیب صدیقی، میاں محمد سلیم، محمد سلیم، رانا عمران حیدر، راشد صدیق کھوکھر، رانا شفقت علی، شہزاد نذیر، سردار عادل عمر، شبیر احمد، سردار شوکت علی ڈوگر، ڈاکٹر سعید الیٰی، سلیم علی، سعید احمد ورک، توصیف اکمل خان، وسیم قادر کے کاغذات درست قرار دئیے گئے۔ جبکہ حلقہ پی پی 142 سے تین امیدواروں کے کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے۔ صوبائی دارالحکومت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر محمد اکمل خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا مبشر اقبال کو ضمنی انتخابات میں حصہ لےنے کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ رانا مبشر اقبال کے کاغذات نامزدگی کے خلاف ان کے مدمقابل امیدوار پاکستان مسلم لےگ (ن) کے ہی سردار عادل عمر نے اعتراضات دائر کئے تھے کہ اس نے اپنے ہم نام مبشر اقبال بٹ جو کہ خانقاں ڈوگراں کا رہائشی ہے کی ڈگری پیش کر کے الیکشن میں حصہ لیا اور رکن اسمبلی منتخب ہوا تاہم بعد میں اس کی نشاندہی ہونے پر اس کی اسمبلی رکنیت ختم کی گئی اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا لہٰذا اس کے کاغذات نامزدگی نامنظور کئے جائیں۔ ان اعتراضات کے جواب میں رانا مبشر اقبال کے وکیل لاہور بار کے صدر نعمان قریشی نے دلائل دےتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے م¶کل کی ڈگری کو کسی بھی عدالت نے جعلی قرار نہیں دیا تھا اور نہ ہی اسے اس جرم میں کوئی سزا سنائی گئی۔ فاضل ریٹرننگ افسر نے سردار عادل عمر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو درست قرار دےتے ہوئے رانا مبشر اقبال کو ضمنی انتخابات میں حصہ لےنے کے لئے ناہل قرار دےتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئےے جبکہ سردار عادل عمر کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دےتے ہوئے انہیں ضمنی الیکشن میں حصہ لےنے کی اجازت دے دی ہے۔ سردار عادل عمر کے کاغذات نامنزدگی کے خلاف رانا مبشر اقبال نے اعتراضات دائر کئے تھے کہ وہ دوہری شہریت کا حامل ہے۔