وزارت ریلوے نے تمام افسران سے دوہری شہریت کے حوالے سے مکمل کوائف مانگ لئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزارت ریلوے نے راولپنڈی، کراچی، ملتان اور لاہور سمیت دیگر تمام ڈویژنوں میں کام کرنے والے تمام افسران سے دوہری شہریت کے حوالے سے مکمل کوائف مانگ لئے ہیں۔ اس حوالے سے تمام افسران کو ایک ہفتے کے اندر دوہری شہریت کے حوالے سے فارم پر کرکے وزارت کو بھجوانے کی ہدایت کی گی ہے۔