اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے حکومت سے پیش رفت ہو گئی: فضل الرحمن
اسلام آباد (ثناءنیوز+ آن لائن) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے کے مسلم لیگ (ن) حکومت کے ساتھ پیش رفت ہوگئی ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تقریباً 40سال سے آئینی ادارے کی سفارشات سرد خانے میں پڑی تھی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد سے پاکستان میں نوجوان مذہبی حلقے کی امنگوں اور خلا کو پر کر نے میں مدد ملے گی اور پارلیمینٹ ان کی تشنگی دور کرے گی۔