• news

اسلحہ رکھنے کا الزام : بھارتی عدالت سے 2 کشمیری نوجوانوں کو عمر قید ‘ حریت رہنما سراپا احتجاج

 سرینگر(آن لائن+ کے پی آئی) کولکتہ کی ایک عدالت نے اسلحہ رکھنے کے الزام میں دس سال قبل گرفتار کئے گئے 2 کشمیریوں کو شیخ عمران اور شیخ فرحتعمر قید کی سزا سنا دی، حریت پسند رہنماﺅں کی جانب سے عدالتی فیصلے پرشدید احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا انتقام کا نشانہ بنایا،بھارتی عدالتی نظام کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔دونوں نوجوانوں پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا۔ علی گیلانی نے کہا یہ فیصلہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعہ کو وادی میں احتجاج ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن