• news

ڈوپنگ ثابت، جرمن کمپنی نے امریکی ایتھلیٹ کی سپانسر شپ ختم کردی

ڈوپنگ ثابت، جرمن کمپنی نے امریکی ایتھلیٹ کی سپانسر شپ ختم کردی

برلن (سپورٹس ڈیسک) جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے امریکی ایتھلیٹ ٹائسن گے کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ ایڈیڈاس کے بقول کمپنی نے یہ فیصلہ ٹائسن گے پر کارکردگی بڑھانے والی ادویات کا استعمال ثابت ہو جانے کے بعد کیا۔ کمپنی کیلئے یہ خبر ایک صدمے سے کم نہیں ۔کہ امریکی ایتھلیٹ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ڈوپنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے کے بیان میں کہا گیا کہ ریسنگ کی دنیا کے تین مشہور کھلاڑیوں ٹائسن گے، آصافہ پوول اور شیرون سمسن کے ٹیسٹ پوزیٹو آنا افسوسناک امر ہے۔ ماسکو میں ریسنگ کی عالمی چیمپئن شپ شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن