• news

پاکستان سپورٹس بورڈ سے 70 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنیکا فیصلہ

پاکستان سپورٹس بورڈ سے 70 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ سے 70 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین کو سابق حکومت نے ملازمتوں پر رکھا تھا۔ ان ملازمین میں زیادہ تر مالی، مزدور اور سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ ڈی جی سپورٹس نے کہا ہے کہ غیرقانونی اور نامنظور شدہ پوسٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن