پنجاب پولیس کی تیراندازی ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگے
پنجاب پولیس کی تیراندازی ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب یولیس کی تیراندازی کی ٹیم کے انتخاب کے لئے ایک روزہ ٹرائل کا انعقاد آج لاہور میں ہوگا۔ پولیس سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی ہدایات کے مطابق پولیس تیز اندازی ٹیم کے انتخاب کےلئے ہونےوالے ٹرائل پنجاب یونیورسٹی گرا¶نڈ میں صبح دس بجے شروع ہونگے جسے سید رضا شاہ سپورٹس آفیسر کنڈکٹ کرائیں گے۔