• news
  • image

ملکہ برطانیہ میچ دیکھنے لارڈز گراﺅنڈ پہنچ گئیں

ملکہ برطانیہ میچ دیکھنے لارڈز گراﺅنڈ پہنچ گئیں

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)ملکہ برطانیہ بھی کرکٹ کی شوقین نکلیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ دیکھنے لارڈز کے میدان پہنچ گئیں۔ 87سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ لندن کے لارڈز کرکٹ گراونڈ پہنچی تو ہزاروں شائقین کرکٹ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ملکہ میدان میں آئیں اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک اور آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اپنی اپنی ٹیموں کا ملکہ سے تعارف کرایا۔ ملکہ اس موقع پر وہ بڑی خوش گوار موڈ میں نظر آئیں۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کچھ دیرمیچ بھی دیکھا تاہم اس دوران جب انگلینڈ کی تین وکٹیں اٹھائیس رنز پر گریں تو انہوں نے اسٹیڈیم سے واپس جانا مناس سمجھا۔ پانچ میچوں ی کی سیز سیرزی میں انگلینڈ کو آسٹریلیا پرایک صفرکی سبقت حاصل ہے۔
 

epaper

ای پیپر-دی نیشن