• news
  • image

اولمپک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی فیڈریشنوں کو شوکاز نوٹس جاری کرینگے : عارف حسن

اولمپک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی فیڈریشنوں کو شوکاز نوٹس جاری کرینگے : عارف حسن

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کے صدر لےفٹننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ کھیلوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کی کوششوں کے باوجود انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگانے کے خطرات ٹل چکے ہےں۔ چےن کے شہر نن جنگ مےں دوسری اےشےن ےوتھ گےمز مےں پاکستان کا 95 رکنی دستہ شرکت کرے گا، فنڈز کی فوری فراہمی کےلئے حکومت پاکستان کوخط لکھ دےا ہے۔ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے لکھا گیا خط اور ہم پر اعتماد کا اظہار اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان میں کھیلوں کی نیشنل اولمپک کمیٹی ایک ہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی او سی نے تمام انٹرنیشنل فیڈریشنوں کو بھی خط جاری کیا ہے کہ وہ پاکستان میں غیر قانونی انتخابات میں حصہ لینے والی اپنی فیڈریشنوں یا ان کے ارکان کے خلاف فوری طور کارروائی کریں اور ان پر پابندیاں عائد کریں۔ عارف حسن کا کہنا تھا کہ ا ےشےن ےوتھ گےمز میگا ایونٹ ہے اگر حکومت پاکستان کےجانب سے ان گیمز کے لیے فنڈ جاری نہ کیے گئے تو پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کھلاڑےوں کی تعداد کم کر کے اپنے وسائل کے مطابق دستہ بھےجے گا امید ہے کہ قومی کھلاڑی اےشےن ےوتھ گےمز مےں اپنی بھرپور صلاحےتوں کا مظاہرہ کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپرےم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر کی غلط تشرےح کی جارہی ہے اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا وفد جلد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور نئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کرکے انہیں اصل صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ جنرل (ر) عارف حسن نے انکشاف کیا کہ آئی او سی نے انھیں اسلام آباد میں 5 جولائی کو منعقد ہونے والے غیر قانونی اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس پر جلد عمل کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی فیڈریشنوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن