• news
  • image

پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک مضبوط بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا : ہارون رشید

پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک مضبوط بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا : ہارون رشید

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پاکستان کا با¶لنگ اٹیک مضبوط ہے ٹاس کی ہار جیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے وکٹ گیانا سے مختلف ہے جس پر پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 250 سے 260 رنز سکور کرنے چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو وکٹ پر ٹھہرنے کے ساتھ ساتھ رنز بھی کرنے چاہئے تاکہ حریف ٹیم کو انڈر پریشر کیا جا سکے اگر وکٹ پر کھڑے ہو کر بال ضائع کی جائیں گی تو اپنی ہی ٹیم پر پریشر آ جاتا ہے جیسا کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ہوا۔ ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس اچھے با¶لر موجود ہیں اگر ویسٹ انڈیز کا نارائن اچھی با¶لنگ کا مظاہرہ کر سکتا ہے تو پاکستان کے سعید اجمل اس سے بہت اچھی با¶لنگ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن