علی محمد خواجہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا تعزیتی ریفرنس
علی محمد خواجہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا تعزیتی ریفرنس
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کبڈی کے سابق سیکرٹری مرحوم علی محمد خواجہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ریفرنس اجلاس عادل عبداللہ خان روکھڑی کی صدارت میں گذشتہ روز نیو خان ہاو س میں منعقد ہوا جس میں شرکاءنے کبڈی کے فروغ لئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ حاضرین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ ریفرنس میں شرکت کرنے والوں میں شاہ ریز عبداللہ خان، شاہ نواز ملک، طیب سہیل، لیاقت علی، رانا اشتیاق، محمد اکرم، میاں اعجاز احمد جاوید، مسعود احمد، رفیق بابر، ساجد حسین، صغیر حسین ، اکبر علی اور قاسم خان شامل تھے۔