یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی ویب سائٹ پر اب بھی پرویز الٰہی نائب وزیر اعظم
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حکومتیں بدل چکی ہیں‘ مگر شاید یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو ابھی اس حوالے سے علم نہیں ہوا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی ویب سائٹ پر چودھری پرویز الٰہی کو اب بھی نائب وزیر اعظم کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔