تحریک انصاف کا 35 حلقوں میں انتخا بی دھاندلیوں پر وائٹ پیپرتیار عمران یکم اگست کو جاری کریں گے
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے پنجاب کے 35 قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دھاندلیوں کے مبینہ ثبوتوں پر مشتمل وائٹ پیپر تیار کر لیا ہے، عمران خان یکم اگست کو یہ وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق وائٹ پیپر میں مذکورہ حلقوں میں آنے والے نتائج خصوصاً پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ آفیسرز کے نتائج میں آنے والا واضح فرق، مختلف حلقوں میں کئی پولنگ سٹیشنوں کے نتائج مجموعی نتائج میں شامل نہ کیا جانا شامل ہے۔ رپو رٹ کے مطابق وائٹ پیپر میں الیکشن کمشن کی نااہلی، ناکامی اور مجرمانہ غفلت کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔