عابد شیر علی وزیر مملکت پانی وبجلی کا حلف اٹھانے سے قبل ہی سرگرم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عابد شیر علی وزیر مملکت پانی وبجلی کا حلف اٹھانے سے قبل ہی سرگرم ہو گئے۔ عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہفتے کو بجلی کی پیداوار تقسیم اور ترسیل کے سربراہوں کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نے سوال کیا کہ آپ نے تو ابھی وزیر مملکت کا حلف نہیں اٹھایا عابد شیر علی نے جواب دیا کہ حلف تو صدر لے لیں گے پارٹی قیادت نے مجھے وزیر مملکت نامزدکر دیا ہے۔ انہوں نے وزارت پانی وبجلی کا دورہ کیا اور خواجہ آصف سے ملاقات کی۔