وفاقی پولیس کاسرچ آپریشن، دو اشتہاریوں سمیت اٹھارہ مشکوک افراد گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس نے تھانہ کوہسار کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت اٹھارہ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ جمعرات کو پولیس نے تھانہ کوہسار کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاریوں شہزاد عبدالرﺅف اور سید مہتاب حسین شاہ سمیت اٹھارہ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں اشتہاری ملزمان قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں پولیس نے دونوں اشتہاریوں سمیت اٹھارہ افراد کو گرفتار کرلیا اٹھارہ مشکوک افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔